ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / پتور میں سرکاری بس اور کار کے درمیان تصادم :ایک ہلاک، تین شدید زخمی

پتور میں سرکاری بس اور کار کے درمیان تصادم :ایک ہلاک، تین شدید زخمی

Sat, 27 Jan 2018 18:17:39    S.O. News Service

  پتور:27/ جنوری (ایس اؤنیوز)کے ایس آرٹی سی بس اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں کار کا ایک مسافر ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہونے کا واقعہ جمعہ کو پتور شہر کے کبکا کے قریب پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت ریاست گوا کے پنجی کے مکین مابو صاب کے بیٹے راجا صاب نداف (32)کے طورپر کی گئی ہے۔کارڈ رائیور رکشھیت، معاون مسافر پریش اور وامن شدید زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلورو سے نکل کر پتور ہوتے ہوئے کاسرگوڈ جانے والی کے ایس آرٹی سی بس اور گوا کے پنجی سے منگلورو ہوتے ہوئے مڈکیری کے سفر پر نکلی آئی 20کار کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجےمیں حادثہ پیش آیا ہے۔ شدید زخمی ہوئے راجا صاب نداف کو علاج کے لئے منگلورو لے جانے کے دوران ہلاک ہونے کی ذرائع نے خبردی ہے۔

حادثے سے آئی 20کار کو شدید نقصان پہنچا ہے ، کار میں پھنسے ڈرائیور رکشھت کو کرین سے ایک گھنٹے کی کسرت کے بعد نکالاگیا۔ رکشھت کا پیر ٹوٹ گیا ہے ، سیٹ بلٹ استعمال کرنےکی وجہ سے جان عافیت پانے کی بات کہی جارہی ہے۔ پریش اور وامن بھی شدید زخمی حالت میں منگلورو کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حادثے کے متعلق پتور ٹرافک پولس اسٹیشن میں کیس درج ہواہے۔


Share: